سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ اور سبی میں ضمنی انتخابات ملتوی

85

پاکستان الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے دو حلقوں پی بی-8 سبی اور پی بی-44 کوئٹہ کے 14 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق سبی کے پی بی-8 حلقے میں اب 17 نومبر 2024 کو پولنگ ہوگی اسی طرح کوئٹہ کے پی بی-44 حلقے میں 16 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کی تاریخ 21 نومبر سے 12 دسمبر 2024 تک ملتوی کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان حکومت کی جانب سے درخواست کے بعد کیا گیا، جس میں صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کی نئی تاریخوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ نئی تاریخیں انتخابی عمل کو محفوظ بنانے کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

بلوچستان میں حملوں اور سیکورٹی چینلجز کے پیش مقامی حکام نے انتخابات کو مستحکم حالات میں کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن نئے انتخابات کی تاریخوں کے قریب آنے کے ساتھ سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔