کوئٹہ فدائی حملہ: مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

215

‎ہفتے کی صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں فدائی دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم حملہ آروں اور سہولت کاروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ریلوے اسٹیشن دھماکا خودکش تھا جس میں سات سے آٹھ کلو دھماکا خیر مواد جسم سے باندھ کر استعمال کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر دھماکا کیا۔

حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے مدد لی جائے گی، حملہ آور کے جسمانی اعضا فرانزک لیب لاہور بھجوائے جائیں گے۔

ابتک کے اطلاع کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی، 60 زخمی جبکہ ہلاک افراد میں 19 فوجی اہلکار اور دیگر اداروں کے لوگ شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے کیا ہے جبکہ حملے کا ہدف انفنٹری اسکول سے کورس مکمل کرکے واپس جانے والے اہلکار تھے۔