طالبان حکومت کے وزارت خارجہ نے امریکہ انتخابات 2024 کے نتائج پر بیان میں کہا ہے کہ اسلامی امارت افغانستان کی متوازن خارجہ پالیسی کے تحت، امریکہ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ یہ امید کی جاتی ہے کہ امریکہ کی آئندہ انتظامیہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حقیقی پیشرفت کے لئے حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا دونوں ممالک کو باہمی شمولیت کی بنیاد پر تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کے قابل ہونا چاہئے۔
طالبان وزیر خارجہ نے کہا دوحہ معاہدہ، جو اسلامی امارت افغانستان اور امریکہ کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران ہوا، 20 سالہ قبضے کے خاتمے کا باعث بنا۔
انہوں نے مزید کہا امید کرتے ہیں ٹرمپ خطے اور دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے میں تعمیری کردار ادا کریں گے، خاص طور پر غزہ اور لبنان میں جاری ظلم اور تشدد کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔