مند: پاکستانی فورسز کی گھروں پر قبضے کے خلاف پانچویں روز خواتین کا دھرنا جاری

198

‎ضلع کیچ کے تحصیل مند مھیر میں گزشتہ پانچ روز سے جاری دھرنے میں فدا حکیم رند کی آمد جب کہ صوبائی وزیر فشریز برکت رند کی مظاہرین سے فون رابطہ

‎مظاہرین کے مطابق صوبائی وزیر فشریز برکت رند نے فون رابطہ سے دھرنے میں بیٹھے شرکاء سے بات چیت کی اور برکت رند نے دھرنے میں بیٹھے شرکاء کو دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی لواحقین کو کل تربت میں آنے کو کہا گیا۔

برکت رند کے مطابق انہوں نے گورنر اور کور کمانڈر سے بات چیت کی ہے لوگ دھرنا ختم کریں ایف سی آپ‌ لوگوں کا گھر خالی کرے گی۔

دوسری جانب لواحقین نے‌ دھرنا ختم کرنے اور تربت جانے کو رد کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا دھرنا جاری رہیگا جس کو بات چیت کرنا ہے وہ دھرنے میں آکر شرکاء کے سامنے بات کرے ہمیں تربت میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

‎دوسری جانب فدا حکیم نے خواتین سے ملاقات کی اور دو مہینے کا وقت لیا اور دھرنا ختم کرنے کو کہا، لواحقین کا کہنا ہے ہم با رہا کہہ چکے ہیں مزاکرات تب ممکن ہوگا جب فورسز ہمارے گھر کو خالی کریں گے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے‌ جائیں گے تب تک ہم اپنا دھرنا ختم نہیں کرینگے لہذا آپ لوگوں سے بھی ہماری یہی التجاء بار بار آکر ہمیں دھرنا ختم کرنے کو نہ کہا جائے۔