تھامسن فاؤنڈیشن، جو کہ عالمی سطح پر صحافیوں کو تربیت اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے مشہور ہے، نے اپنے ینگ جرنلسٹ ایوارڈ 2024 کے فائنلسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ ایوارڈ ہر سال نوجوان صحافیوں کو ان کی تحقیقاتی اور ذمہ دارانہ صحافت کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
اس سال کے فائنلسٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی سمعیہ حفیظ شامل ہیں، جو بلوچ خواتین کے مسائل اور مشکلات کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہیں، دیگر فائنلسٹ میں پاکستان سے عائشہ فاروق اور دی افغانستان ٹائمز کی ایک خاتون صحافی شامل ہیں جو اپنی شناخت خفیہ رکھے ہوئے ہیں۔
ایوارڈ کا اعلان 25 نومبر کو لندن میں فارن پریس ایسوسی ایشن کے ایوارڈز میں کیا جائے گا۔
سمعیہ حفیظ نے اپنی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “تھامسن فاؤنڈیشن کے ینگ جرنلسٹ ایوارڈ کے فائنلسٹ میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایوارڈ بلوچ خواتین کے لیے ہے۔ میں ان کہانیوں کو سنانے اور صحافی بننے کا اعزاز بلوچ خواتین کی بہادری کے بغیر نہیں پا سکتی۔