بلوچستان کے علاقے واشک میں تیل سے بھری 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے گاڑیوں میں سوار 4 افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے۔
مقامی لیویز کے مطابق واشک کے علاقے ناگ کے مقام پر ایرانی تیل سے بھری 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔
علاقے میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سفر کرنے والے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ لگی گاڑیوں سے لاشوں کو باہر نکالا۔
اسسٹنٹ کمشنر شہزاد زہری نے بتایا کہ چاروں لاشیں شناخت کے قابل نہیں، حادثہ سب تحصیل ناگ کے علاقے سوراب چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، لاشیں قانونی کارروائی کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔