بی این پی کے کال پر بلوچستان بھر میں ہڑتال، دکانیں بند

69

پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف مختلف علاقوں میں ہڑتال و احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل , ایم پی اے جہانزیب مینگل، اختر حسین لانگو، شفیع مینگل اور دیگر پارٹی کارکنوں پر درج ایف آئی آر کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر بلوچستان مختلف علاقوں وڈھ، زہری، نال، دراکھالہ اور دیگر مقامات پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اس دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکز سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی نے بلوچستان سطح پر بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال کی حمایت کرلی ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں پر مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کی کال دے دی گئی تھی جہاں اس سے قبل مختلف شہروں میں بی این پی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ تمام پارٹی کارکنان اور انجمن تاجران کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے آج کے شٹر ڈاؤن احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گذشتہ دنوں بی این پی کے رہنماء اختر حسین لانگو اور اختر مینگل کے زاتی سیکٹری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا جو تاحال پولیس حراست میں ہیں۔

اسلام آباد انستدادی دہشتگردی کے عدالت نے بی این پی رہنماؤں پر سینٹ میں تشدد اور اسلحہ کی نمائش کا الزام عائد کرتے ہوئے آج مزید دو دن کی جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔