پنجگور: نواب بگٹی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے ایک بار پھر گرا دیا

644

پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر نصب شہید نواب اکبر خان بگٹی کے مجسمہ کو ایک بار پر نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا ہے۔

یہ مجسمہ حال ہی میں نصب کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی پنجگور میں موجود نواب اکبر خان بگٹی چوک پر نصب مجسمے کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا تھا، جس وقت نامعلوم افراد نے اونٹ پہ رکھنے نواب اکبر بگٹی کے مجسمے کو اکھاڑ کر لے گئے تھے۔

نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ جہاں نصب تھا مذکورہ علاقے کو پنجگور کا پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ مذکورہ علاقے سے اکبر بگٹی کے مجسمے کے لاپتہ ہونے سے لوگوں میں تشویش پایا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح جب اٹھے انہوں نے دیکھا چوک پر نواب اکبر کا مجسمہ اونٹ سمیت گر چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

نواب اکبر خان بگٹی معروف سیاست دان تھے۔ انہیں سال 2006 میں تراتانی کے علاقے میں ہونے والے ایک خونی آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے انہیں مار دیا تھا۔

یہ مجسمہ نواب بگٹی کی اس وائرل ہونے والی تصویر پر بنا تھا جس میں وہ اونٹ پر بیٹھ کر پہاڑوں میں سفر کر رہے ہیں۔