جامشورو پولیس تھانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

104

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے ) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج کوٹڑی سائیٹ ایریا تھانے کے خورشید پولیس پوسٹ (جامشورو) پر کئے گئے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی بالخصوص جامشورو پولیس طویل عرصے سے ریاستی فوج اور ایجنسیوں کی دلالی کرتے ہوئے قومی کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے، گرفتار کرنے اور جعلی مقابلوں میں شہید و زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ جامشورو کے تعلیمی اداروں میں، رات کی تاریکی میں داخل ہوکر، طلبہ و اساتذہ کی تذلیل اور تعلیمی اداروں کا تقدس پامال کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ايس آر اے، سندھ پولیس بلخصوص جامشورو پولیس کو خبردار کرتی ہے کہ ریاستی فوج اور ایجنسیوں کے پے رول پر اپنی ذلیل حرکات سے باز آجائیں۔ بصورت دیگر، ان پر حملوں کی شدت و نوعیت میں اضافہ کیا جائیگا۔

ترجمان نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجھد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔