پارٹی رہنماء کو پولیس و خفیہ اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ اختر مینگل

242

اسلام آباد سے بلوچستان نیشنل پارٹی کا رہنماء پولیس و خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اختر حسین لانگو، جو کہ پارٹی کے سیکرٹری خزانہ اور سابق ایم پی اے ہیں، گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

بی این پی رہنماء کے مطابق اختر حسین لانگو کو آج اسلام آباد سے تقریباً 4 سے 5 بجے کے درمیان پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی اختر حسین لانگو سمیت اختر مینگل اور بی این پی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی، تشدد اور دھمکانے کے سات دیگر مقدمات دائر کئے گئے تھیں۔

ان پر دائر ایف آئی آر کا متن ہے کہ بی این پی سربراہ اور انکے ساتھیوں نے سینٹ سٹاف کو زدوکوب کیا اور زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی۔

‎واضح رہے کہ گذشتہ روز اختر مینگل نے بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئینی ترامیم کے حق میں زبردستی ووٹ لئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

‎بعد ازاں سینیٹر رونجھو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ پر زبرستی پریس کانفرنس کرانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد آج اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔