دالبندین: فورسز زیادتیوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا دھرنا

110

مظاہرین نے گاڑیاں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک لئے بند کردیا۔

دالبندین سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے ٹرالر گاڑیوں کو روکنے، ڈرائیوروں کو تنگ کرنے سمیت بھتہ وصولی اور زیادتیوں سے تنگ ٹرانسپورٹروں نے دھرنا دے دیا۔

ایف سی کے ناجائز ٹریلر گاڑیوں کو پکڑنے کے خلاف گاڑی مالکان نے آر سی ڈی شاہرہ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی، جبکہ دھرنے کے مقام پر ایف سی اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر دالبندین انتظامیہ فورسز کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر انکا ازالہ نہیں کرتی تو ہم اپنے گاڑیاں کھڑی کرکے اسی مقام پر دھرنا دینگے اور اسکی ذمہ داری دالبندین انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید برآں آخری اطلاعات تک دالبندین شاہراہ بند رہا جبکہ متعدد گاڑیاں پھنس گئے ہیں۔