گوادر: مزید ایک نوجوان جبری لاپتہ

172

پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر سے اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے نگور سے پاکستانی فورسز نے چراغ دوست ولد دوست محمد نامی شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز کے گرفتاری بعد نوجوان منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔

گوادر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نوجوان کے بعد رواں ماہ اکتوبر میں بلوچ جبری گمشدگیوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی، جن میں سے 64 کی شناخت ہوگئی ہے، جنھیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت کراچی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رواں ماہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے 25 سے زائد جبری گمشدگیوں کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے تاحال سولہ جبری لاپتہ افراد کی شناخت ہوسکی ہے، جبکہ نوشکی سے بھی رواں ماہ 9 اور کراچی سے 12 بلوچ نوجوان جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں۔

مزید برآں رواں ماہ اکتوبر میں جبری گمشدگیوں کے 10 واقعات ضلع کیچ سے، 6 گوادر سے، حب چوکی سے 5، خضدار سے 4 اور قلات آواران سے ایک ایک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔