ہیبت خان اور نورالدین کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے تنظیم کو فراہم کردی۔ وی بی ایم پی

99

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ لواحقین نے تنظیم سے شکایت کی کہ ہیبت خان سمالانی اور نورالدین سمالانی ولد ظریف خان میر کول کمپنی میں کام کرتے تھے جمعرات کو مزدوروں تنخواہ دی جاتی ہے، رواں ماہ کی 17 تاریخ کو جناح روڑ سے تنخواہ لے کر واپس جارہے تھے کہ ان کو پاکستانی فورسز نے قدوسی جنرل سٹور کے سامنے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انکے ہیبت خان اور نورالدین کے کیس کو حکومت اور کمیشن کو فراہم کیاجائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔