بلوچستان میں 3 سے چار ہزار خواتین خودکش بنے جارہے ہیں۔ سنیٹر مرتضیٰ کامران

104

اسلام آباد میں سنیٹ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ‏ارکان کو دھمکانا ہے، گالیاں دینی ہیں تو اختر مینگل کے بعد مزید پانچ سات لوگ استعفیٰ دے دیں گے، ممکن ہے میں بھی شامل ہوں، ہاؤس میں بے عزتی کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میری اپنی جماعت کے ارکان کو دھمکایا جا رہا ہے، گالیاں دی جا رہی ہیں، یہ بات ہمارے دل میں کیل کی طرح پیوست ہو جائے گی، کیل نکالیں گے تو گوشت پھٹے گا، پھر معاملات سنبھال نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معملات پہلے ہی ہاتھ سے نکل چکے ہیں ، وہاں تین سے چار ہزار خواتین خودکش حملہ آور بنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نسیمہ احسان سے بات کر رہا تھا یہ تقریباً رونے والی تھیں، 2 منٹ مزید کھڑا ہوتا تو میری آنکھوں سے آنسو گر جاتے، پاکستان کو چلانا ہے تو ایسے ووٹ نہ لیں، عقل اور دلیل کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، اختر مینگل کو اعتماد میں لیں، سینیٹر قاسم رونجھو سے بھی ایسا ہو رہا ہے۔