خاران: علم اینا چراغ کے عنوان سے کتب میلے کا انعقاد

51

بی ایس او کی جانب سے خاران میں پانچ روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خاران میں علم ئنا چراغ (علم کا چراغ)، تعلیم کی روشنی کے عنوان سے پانچ روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

کتب میلے کے پہلے روز خاران چیف چوک پر اسٹال لگائے گئے جہاں خاران کے طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں کتب میلے کا رُخ کیا

بی ایس او خاران زون کے مطابق کتب میلے کا مقصد لوگوں تک موضوع کُتب کی آسان رسائی اور کم داموں میں لوگوں کو کتابوں کے طرف رخ کرنے کی ترغیب ہیں۔

بی ایس او خاران زون کے کارکنان کے مطابق کُتب میلہ مزید چار دنوں تک خاران کے مختلف تعلیمی اداروں اور چوکوں پر جاری رہیگا۔