ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں افغان شہری جانبحق

459

ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر سینکڑوں افغان مہاجرین کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ سروان کے علاقے کلگان کے مقام پیش آیا ہے۔ جہاں افغان مہاجرین سرحد عبور کرکے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ایرانی فورسز نے ان پر براہ راست فائرنگ کھول دی۔

مغربی بلوچستان کے حالت پہ نظر رکھنے والے خبررساں ادارے حال وش نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو افغان تارکین وطن کلگان بارڈر پر ایرانی فورسز کے دستوں کے ہاتھوں اپنے درجنوں افغان ہم وطنوں کی ہلاکت کا مشاہدہ کیا، کہا: “ان میں سے 260 (افغان تارکین وطن) کو سرحد پر فوجی دستوں نے گولی مار دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے کلگان سراوان میں ایرانی فورسز نے افغان شہریوں کے ایک گروپ پر گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جو ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جانبحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کی شام، درجنوں افغان شہریوں کو ایران کی فوجی دستوں نے براہ راست فائرنگ اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

ایران کی فوجی دستوں کی فائرنگ سے بچ جانے والے افراد نے کہا: “افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً 300 تھی، جن میں سے صرف 60 سے 70 کے قریب زندہ بچ سکے اور باقی مارے گئے یا شدید زخمی ہو گئے”۔

افغان حکام کا تاحال اس حوالے سے کوئی موقف نہیں آیا ہے۔