قلات: بر وقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون راستہ میں دم توڑ گئی

16

بلوچستان کے علاقے قلات گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک المناک واقعہ گرگ کے راستے سے آتے ہوئے حاملہ خاتون راستہ میں دم توڑگئی۔

ذرائع کے مطابق اگر بر وقت گرگ میں ایمبولینس ہوتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا عوامی حلقوں نے قلات کے وزیر اعلی بلوچستان سیکرٹری صحت ڈپٹی کمشنر قلات اور ڈی ایچ او قلات سے گزارش کی ہیکہ گرگ کے عوام پر رحم کرے ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوئے ہیں ڈی سی اس کے اوپر فوری نوٹس لیں، پہلے بھی ایک حاملہ خاتون ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے
‎راستے میں دم توڑ دی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دوران زچگی اموات میں خطرناک حد اضافہ ہوچکا ہے۔ ایک سروے کے مطابق اس سال بلوچستان میں زچگی کے دوران شرح اموات ایم ایم آر 650 فیصد سے زیادہ ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے جہاں لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی ہیلتھ ورکر جیسی سہولت بھی موجود نہیں وہاں دائیوں پر انحصار جاری ہے۔