خضدار: پارٹی رہنماء کی مبینہ اغواء کی کوشش، بی این پی کا دھرنا

261

مظاہرین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو دو مقامات پر دھرنا دیکر ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے بلوچستان نیشنل کے رہنماء کی مبینہ اغواء کی کوشش کے بعد کارکنان نے واقعہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔

بی این پی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد جو گاڑیوں میں سوار تھے، نے سیاسی و قبائلی رہنما حاجی جان محمد گرگناڑی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم انکے گن میں کی جانب سے فائرنگ کے بعد اغواء کار فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان نے وڈھ بازار اور دراکھالہ کے قریب جمع ہو کر احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور حاجی جان محمد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے-