ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کی علاقے میں شیلنگ، خواتین و بچوں سمیت 8 افراد زخمی

259

پاکستانی فورسز کا گذشتہ روز سے ملحقہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے جس میں فوجی ہیلی کاپٹر و زمینی فورسز حصہ لے رہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں علاقے میں پیش قدمی کررہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر مسلح افراد اور پاکستانی فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی فورسز کا آپریشن اس وقت ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی سے ملحقہ مختلف علاقوں میں جاری ہے جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے بھی غیر مصدقہ اطلاعات میڈیا کو موصول کو موصول ہوئی ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کا آپریشن کے دؤران سوئی کے مختلف علاقوں لنجو اور سگھاری میں شیلنگ سے آٹھ رہائشی زخمی ہوگئے ہیں جن میں 3 خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔

شیلنگ سے میں زخمیوں کو طبعی امداد کی فراہمی علاقے میں آپریشن اور راستوں کی بندش کے باعث مشکل ہوچکی ہے-

ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں پاکستان فورسز کے آپریشن کے دؤران بلوچ آزادی پسند پارٹیوں نے پاکستانی فورسز پر عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بلوچ سیاسی پارٹیوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان میں جاری فوجی آپریشنوں کے خلاف پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے اور عام آبادیوں کو نشانہ بنانے پر پاکستانی فورسز کا احتساب کریں۔