قلات: طلباء کا لیکچرارز کی ٹرانسفر کے خلاف ایک پرامن واک کا اہتمام کیا

32

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں طلباء نے کالج کے لیکچرارز کی ٹرانسفر کے خلاف ایک پرامن واک کا اہتمام کیا جس کا مقصد کالج میں جاری تعلیمی بحران کو اجاگر کرنا تھا۔

یاد رہے کہ مذکورہ کالج طویل عرصے سے لیکچرارز کی کمی کا شکار ہے، اور طلباء کے مطابق کئی مرتبہ پرنسپل اور دیگر انتظامی افسران کو اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہیں، مگر کوئی خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

حالیہ دنوں کالج کے مزید تین لیکچرارز کی ٹرانسفر کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے طلباء کو خدشہ ہے کہ ان کا تعلیمی سفر مزید متاثر ہوگا اور بی ایس پروگرامز مکمل طور پر رک جائیں گے۔ طلباء نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان لیکچرارز کی ٹرانسفر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کالج میں مزید لیکچرارز تعینات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید برآں طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا نہ کیا گیا تو وہ مزید سخت اقدامات اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے تاکہ اپنے تعلیمی حقوق کا تحفظ کر سکیں۔