فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

72

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

غزہ کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ  موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی حل کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔

‎ ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار  دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے، فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار  فراہم نہیں کیے ہیں۔

فرانسیسی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے انھیں اس بیان پر شرم آنی چاہئے اسرائیل انکے ہتھیاروں کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتے گی۔