گذشتہ دنوں گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے لیویز اہلکاروں کی جبری گمشدگی کے خلاف ساتھی لیویز اہلکاروں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کرکے ساتھیوں اہلکاروں کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔
لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے جب تک ساتھی دودا اور زکریا کو بازیاب نہیں کیا جائے گا احتجاجی جاری رہے گی۔
اس وقت لیویز اہلکار بڑی تعداد میں ڈی سی آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ 27 ستمبر ہفتے کی رات کو گوادر کے علاقے اندر نیو ٹان سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداراب کے اہلکار پانچ افراد کو حراست میں لیکر اٹھا کر لے گئے، لاپتہ کیے گئے افراد میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویز فورس کے اہلکار دودا خالد اور زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ دیگر تین افراد بھی گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں معراج ولد نور بخش، اعجاز ولد حسین ایوب ولد حمزہ شامل ہیں۔