‎ماہ رنگ بلوچ ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات میں شامل

343

ایک عالمی اشاعت نے بلوچ کارکن ماہ رنگ بلوچ کو 2024 کی بااثر ابھرتی ہوئی شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

سیاسی کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ماہ رنگ بلوچ کو معروف امریکی میگزین ٹائم نے 2024 کے لیے 100 ابھرتے ہوئے رہنماؤں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ہے۔

یہ اعزاز انھیں بلوچ حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرنے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ان کی حالیہ جدوجہد کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔ جس کے دوران اسے ہراساں کرنے اور تشدد سمیت متعدد دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹائمز میگزین نے نے اپنی قوم کی وکالت کرنے کے لیے ماہ رنگ کی کوششوں کی تعریف کی، اور اسے اسلام آباد تک ایک پرامن مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لیے آواز بننے کا سہرا دیا۔

میگزین کے مطابق تمام خطرات کے باوجود ماہ رنگ اپنے مشن میں ثابت قدم ہے، ان کو یقین ہے کہ ان کی سیاسی سرگرمیاں دوسروں کو انصاف اور انسانیت کی جدوجہد میں شامل ہونے کی ترغیب دیتی رہیگی۔ مہرنگ نے کہا، “بہت خطرہ ہے۔ ظلم بہت ہے۔ پھر بھی ہم انسانیت اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھینگے۔”

عالمی میگزین کی جانب سے ایک ابھرتے ہوئے رہنما کے طور پر ماہ رنگ کا انتخاب نہ صرف ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ بلوچ قوم کے لیے امید کی کرن بھی ہے یہ قائدانہ کردار میں خواتین کی اہمیت اور سماجی انصاف کی تحریکوں میں ان کی اہم شراکت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹائمز میگزین کی جانب سے دنیا کے 100 ابھرتے شخصیات کی فہرست میں نام شامل ہونے پر ماہ رنگ بلوچ نے ٹائمز میگزین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس فہرست میں شامل ہونے پر بے حد اعزاز اور خوشی ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے مزید کہا ہے کہ وہ یہ اعزاز تمام بلوچ خواتین انسانی حقوق کے محافظوں اور جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے متاثرین کے خاندانوں کے نام کرتی ہے۔