‎ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے

370

اسرائیلی شہروں میں ہنگامی الارم بج گئے ہیں، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تنبیہ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب 100 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں انتباہی سائرن بج رہے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور اگلے اطلاع تک وہاں رہنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کی فضائی حدود کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

یہ امر ضروری ہے کہ ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ اسرائیل کی جانب سے تہران میں حماس کے ایک رہنما اور بیروت میں حزب اللہ کے رہنما کے قتل کے بعد سامنے آیا ہے۔

تاہم ایران نے ابھی تک ان حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔