مکران کوسٹل ہائے وے پر جاری دھرنا چار دن بعد ختم، کوسٹل ہائی وے کھول دی گئی-
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پک اپ ڈرائیورز اور ڈپو مالکان اور سیاسی جماعتوں کا پاکستان ایران سرحد پر کاروبار کے مواقع محدود کرنے کے خلاف چار دن سے جاری دھرنا انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا ہے-
مذاکرات کے بعد پک اپ و ڈپو مالکان نے کوسٹل ہائی وے پر دھرنا ختم کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈپو مالکان اور پیک اپ یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ چار روز سے سربندن کراس اور زیروپوائنٹ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے کر احتجاجی دھرنا کیمپ قائم کر رکھا تھا-
دھرنے میں کو آل پارٹیز اور حق دو تحریک کی بھی حمایت حاصل تھی، مذاکرات کے بعد اے سی گوادر میر جواد زہری نے نکات کا اعلان کرتے کہا کہ کنٹانی ہور ہفتے میں پانچ دن کھلا رہے گا، تلار و کارواٹ سے چھوٹے گاڑیوں کیلئے رکاوٹیں ہٹائیں جائینگے-
دونوں مقامات پر رات گئے دھرنا ختم ہونے کے بعد گوادر کوئٹہ اور گوادر کراچی قومی شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔