بارکھان: ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن رات بھر جاری رہا جس میں مزید معتدد اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل ایف

445

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے بی ایل ایف کے سرمچاروں کا ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن رات بھر جاری رہا جس میں مزید معتدد اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ دشمن کے خلاف چھڑپوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ تاحال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن ریاست، ریاستی قاتل گروہ، ریاستی ڈیجیٹل قاتل گروہ،سرفراز بگٹی کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں بلوچ قومی تحریک کو چند افراد کی کارستانی قرار دیتے ہیں اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ بلوچستان میں امن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ علاقہ ہے جو بلوچ قوم کی سر زمین ہے،بلوچ قوم اپنی زمین پر ریاستی دہشتگردی، ریاستی سربراہی میں چلنے والے قاتل گروہ، ڈیجیٹل قاتل گروہ سیمت کسی بھی ریاستی منصوبے کی اجازت نہیں دیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ آپریشن مختلف علاقوں میں شدت کے ساتھ جاری ہے، تفصیلی بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔