کوسٹ گارڈ رویہ کے خلاف دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری رہا متعدد شاہراہیں بند۔
گوادر میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک و مبینہ زیادتی کے خلاف پیک اپ مالکان اتحاد کی جانب سے دیا گیا الٹمیٹم ختم ہونے کے بعد مظاہرین کا دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے جہاں متعدد شاہراہیں تاحال بند ہیں۔
گذشتہ چار روزہ سے جاری دھرنے کے باعث مکران کوسٹل ہائے وے، سی پیک روٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ درجنوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ باڈری و مقامی کاروبار سے منسلک پیک اپ مالکان اتحاد کی جانب سے پاکستانی کوسٹ گارڈ رویہ کے خلاف چار روز قبل احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا، جو انتظامیہ سے مذاکرات میں ناکامی کے باعث آج چوتھے روز بھی جاری ہے اور پک آپ مالکان نے شاہراہوں پر دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سنجیدگی سے انکی بات نہیں سن رہا تین دن سے ہم احتجاج پر ہیں تاہم انتظامیہ ہماری بات سننے کو تیار نہیں اس لئے مجبور ہو کر تمام شاہراہوں کو بند کردیا ہے-
دھرنا مظاہرین کا کہنا تھا جب تک انتظامیہ ایکشن نہیں لیتی ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور تمام رکاوٹ کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی-