بلوچستان: حادثات اور واقعات میں چار افراد جانبحق، 14 زخمی

1
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت چار افراد جانبحقاور مزید چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک 27 سالہ شخص شعیب ہلاک ہوگئے، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے-

ادھر گذشتہ شب ژوب میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ٹی ایف کے دو اہلکار شفیق ملازئی اور امیر محمد منگل زئی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے جکی چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والے LPG ٹرالر تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے سبب ڈرائیور محمد علی زہری جانبحق ہوگیا جب کہ کلینرمنیر احمد زخمی ہوگیا۔

نعش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

کراچی سے کوئٹہ جانے والی انڈس گاڑی تیز رفتاری کے باعث قلات کے علاقے بینچہ کے قریب الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق جبکہ چار افراد زخمی گئے ہیں، جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق نواں کلی کوئٹہ سے ہیں۔

حادثے میں خاتون مسما (س) جانبحق جبکہ حاجی غلام محمد ولد عبدالغفور، ناصراحمد ولد حاجی غلام محمد، ڈرائیور محمدعیسی ولد غلام رسول، نثاراحمد ولدحاجی غلام محمد بادینی شدید زخمیوں میں شامل ہیں۔

کوئٹہ ہی میں مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے موٹرسائیکل سوار جانبحق جبکہ مزید دو افراد زخمی ہوگئے ہیں-

حب چوکی ساکران ایوب ڈھورو کے قریب حب سٹی کے پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جہاں چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثناء کیچ تربت ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

گاڑی محکمہ صحت کی ہیلتھ پروجیکٹ کی اقوام متحدہ کی گاڑی ہے گاڑی اسٹریٹ لائٹس کے پول سے جا ٹکرائی۔