وندر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکاندار لاپتہ

382

ضلع لسبیلہ کے شہر وندر سے پاکستانی فورسز نے ایک دکاندار کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والا شخص زاہد بلوچ سکنہ گریشہ ضلع خضدار کو بدھ کے روز لسبیلہ کے شہر وندر میں گھر سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ۔

لواحقین نے بتایا کہ زاہد بلوچ پیشے سے ایک دکاندار ہے اور وہ کاروبار کےلئے پچھلے کئی سالوں سے وہاں مقیم ہے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ زاہد بلوچ کی بازیابی کےلئے ہماری آواز بنیں۔