شعبان سے اغوا ہونے والے7 افراد 100 دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے

510

شعبان سے اغوا ہونے والے7 افراد 100 دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے حکومت نے شعبان سے اغوا ہونے والے ہمارے7افراد کواب تک بازیاب نہیں کروا پائیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب سیاحتی مقام شعبان سے 20 جون کو بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے زیر حراست کسٹم اہلکار سمیت دیگر 10 افراد 100 گزرنے کے بعد بھی حکومت و فورسز رہا نہیں کرواسکیں۔

مغویوں کے والد شان رضا نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شعبان سے اغوا ہونے والے ہمارے 7 افراد کو بازیاب نہیں کروا پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اغواء کاروں کی قید میں مقید اپنے بچوں کیلئے پریشان اور دن رات ان کی رہائی کیلئے فکرمند ہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مہربانی کر کے ہمارے بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا تھا کہ فتح اسکواڈ نے کوئٹہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ یہ کارروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ سرانجام دی۔

بلوچ لبریشن آرمی نے مذکورہ افراد کے رہائی کو قیدیوں کے تبادلے سے مشروط کیا تھا تاہم حکومت و عسکری حکام سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی۔