دکی، کوہلو : فائرنگ کے واقعات میں بچہ جانبحق ، خاتون ڈاکٹر زخمی

106

بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر زخمی ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نجی کلینک میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر ساجدہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

زخمی لیڈی ڈاکٹر کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق فائرنگ 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کی جبکہ زخمی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیلوری کیس کے معاملے پر مریضہ کے شوہر نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ شیرانی میں ڈاکٹر پر لیویز اہلکاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کا جانبدارانہ رویہ اور قانونی کاروائی سے انکار ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری واقعہ کا نوٹس لے ، آئندہ 48 گھنٹوں میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیں گے جس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر پر عائد ہوگی۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ حملہ صرف ایک فرد پر نہیں، بلکہ پورے طبی برادری اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے۔ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سنگین واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر لیویز اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں اور طبی ماہرین کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنائیں۔

دریں اثناء کوہلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔

لیویز کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں واقع ایک گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید کارروائی جا ری ہے ۔