تربت: فورسز کی سرویلنس ڈرونز سے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلاء

338

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں پاکستانی فورسز کے ڈرون کیمرے لوگوں کو ہراساں کرنے کے لئے رات بھر اڑنے لگیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے رات بھر ڈرون کیمرے لوگوں کے گھروں کے صحن میں اڑتے رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقے میں بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگ باہر سوتے ہیں جب لوگ سونے کو جاتے ہیں تو فورسز کی جانب سے ڈرون کیمرے لوگوں کے سروں پر منڈلانا شروع کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں اکثر عام آبادی کے درمیان فورسز کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپ و چوکوں کے حوالے سے اسطرح کے شکایات موصول ہوتے ہیں۔ وہیں کئی دفعہ مقامی افراد کی جانب سے آبادیوں میں قائم کیمپس اور چوکیوں کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کی گئی ہے اور چوکی و کیمپوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔