بلوچستان ٹرین سروس دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا

115

بلوچستان میں میں ٹرینوں کی بندش سے ریلوے حکام کو روزانہ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

کوئٹہ سے اندرون بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس 14 روز سے بند ہے، ٹرین سروس دوزان پل گرنے کے باعث معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سبی سے ہرنائی کے لیے ٹرین سروس 23 جولائی سے بند ہے، ہرنائی میں ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڈھ ماہ میں بھی نہیں ہوسکی، کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز سے بند ہے اسی طرح چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہوسکی۔

کوئٹہ چمن ٹرین سروس بند ہوئے 10روز ہوگئے ہیں، شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15روز لگ سکتے ہیں ریلوے حکام کے مطابق صوبے میں ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو روزانہ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

یاد رہے کے دو ہفتے قبل بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے تحت مربوط حملوں میں بلوچستان کے متعدد مرکزی ریلوے لائنوں کو بولان، مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، نوشکی اور کوئٹئ میں نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں میں بولان میں دوزان کے مقام پر مرکزی پُل کو بھی تباہ کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ حملوں کے بعد چاغی و دیگر مقامات پر بارشوں نے بھی ریلوے لائن کو متاثر کردیا ہے جس کے بحال میں مزید وقت درکار ہے-