کراچی: ایف آئی اے نے انسانی حقوق کے کارکن سمی دین بلوچ کو سفر کرنے سے روک دیا

699

ایوارڈ یافتہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن و لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی سمی دین بلوچ کو ایف آئی اے نے کراچی جناح ایئرپورٹ پر روک دیا ہے۔

سمی دین کو اس وقت روکا گیا ہے جب وہ عمان جارہی تھیں۔

سمی دین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایئر پورٹ کے امیگریشن آفس اور ایک لیٹرکے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے مسقط، عمان جانے کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر روک دیا گیا۔

سمی دین کا کہنا ہے کہ مجھے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ مجھے چار گھنٹے تک سیکورٹی والے کمرے میں انتظار میں رکھا گیا ہے اور مجھے حرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سمی دین نے مزید لکھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی مجھے کوئی ثبوت دکھایا جا رہا ہے کہ مجھے کس بنیاد پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔