جرمنی :اسرائیلی کونسل خانے پر حملہ، حملہ آور ہلاک

245

جرمن حکام کے مطابق میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب ایک بندوق بردار شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر 18 برس ہے اور وہ آسٹریا کا شہری ہے۔

اسرائیلی کونسل خانے کے قریب پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے-

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں واقع اسرائیلی قونصل خانے میں مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، اسرائیلی قونصل خانے کے نزدیک پٹرولنگ پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتاری دینے کو کہا گیا لیکن وہ مسلسل فائرنگ کرتا رہا، اہلکاروں کو اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کرنا پڑی حملہ آور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تاحال حملے کے محرک کا بھی تعین نہیں ہوسکا تفتیشی عمل جاری ہے حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

جرمنی میں اسرائیلی سفیر رون پروسر نے کہا کہ حملہ اسی دن ہوا جس دن 1972 میں میونخ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کا فلسطینی حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل عام ہوا تھا۔