بلوچستان: ٹک ٹاکر نوجوان جبری لاپتہ، ایک بازیاب

424

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک نوجوان جبری لاپتہ جبکہ کیچ کا رہائشی ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے نومی بلوچ نامی ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو لاپتہ کردیا ہے ۔

مذکورہ نوجوان ٹک ٹاک پر وڈیو بناتا ہے جسے 23 اگست 2024 کو دس بجے کے قریب کوئٹہ سے لاپتہ کر دیا گیا۔

دریں اثنا کیچ پیدراک کے رہائشی سمیر ولد نعمت اللہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

جنہیں گذشتہ سال کراچی رئیس گوٹھ سے پاکستانی فوج نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔ نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے تربت ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی تھی ۔