یو بی اے اور بی ایل اے نے آپسی تنازعات ختم کر کے قومی تحریک کو مزید مُستحکم اور مضبوط کرنے کی دلیل دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ کے کمانڈر منظور بلوچ نے کیا ۔
انہوں نے بی ایل اے اور یو بی اے کے آپسی جنگی تنازعے کو ختم کرنے اور تعلقات کو خوشگوار بنانے کے فیصلے کو بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے حق میں ایک مُدبرانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ جو مایوسی چند سالوں سے بلوچ قومی کاز کے متعلق بلوچ قوم میں پایا جارہا تھا وہ مایوسی کافی حد تک دم توڑ چکا ہے اور بلوچ آزادی کےلئے برسرپیکار جہدکار متحد و منظم ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب بی ایل اے یو بی اے مزید اقدام اٹھاتے ہوئے قومی جہد کاروں کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔