مجید بریگیڈ کے فدائین  گیارہ گھنٹوں سے دشمن کے بیلہ کیمپ پر قبضہ جمائے رکھنے میں کامیاب۔ بی ایل اے

1305

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک کیمپ کے ایک وسیع حصے پر گیارہ گھنٹوں سے زائد عرصے سے قبضہ برقرار رکھتے ہوئے، دشمن فوج کو ایک کونے میں مبحوس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ابتک دشمن کے 56 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے جاچکے ہیں، جبکہ ایک بلوچ فدائی نے زخمی ہونے کے بعد اپنی آخری گولی سے اپنے ہاتھوں شہادت کا مرتبہ حاصل کرلیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بی ایل اے کی مجید بریگیڈ نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کو کیمپ کے داخلی دروازےسے ٹکرا کر تباہ کردیا تھا، جسکے بعد مجید بریگیڈ 56سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرکے کیمپ کے ایک وسیع حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران کیمپ میں مبحوس فوجی اہلکاروں کی کمک کیلئے آنے والے ایک فوجی قافلے کو فدائین نے حملہ کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ جبکہ دو بکتر گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیاروں سے حملہ کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء، بلوچستان بھر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر بی ایل اے کی فتح اسکواڈ اور ایس ٹو او ایس نے ناکے لگا کر اپنے قبضے میں لینے کے بعد 62 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ جس سے مارے گئے دشمن فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔