بلوچستان :حادثات اور واقعات میں 5 افراد جانبحق، ایک زخمی

135

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں باران ندی میں نہاتے ہوئے کوئٹہ کا رہائشی وقار احمد نامی شخص ڈوب کر جانبحق ہوگیا، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-

ایک اور واقعے میں جھل مگسی کے علاقے بستی کمال شاہ میں 4 سالہ عیان علی گھر کے باہر موجود سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو اور علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے-

ادھر شیرانی کے علا قے کو مانی خواہ کے قریب سر کٹی لاش برآمد گرلی گئی ہے جس کی شناخت پندرہ سالہ عیسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے-

ایک اور واقعے میں بلوچستان کے علاقے دکی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے افغانستان کے رہائشی سید محمد ولد عبدالکریم نا می کانکن جانبحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے افغانستان روانہ کردیا گیا ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں زمینی تنازع پر موسیانی قبیلے کے دو شاخوں میں تصادم اور فائرنگ سے سے محب اللہ ولد سردار زادہ منیر موسیانی نامی شخص جانبحق جبکہ واقعہ میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔