پروم اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

310

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تیرہ اگست کی رات گیارہ بجے پروم کلیری آرمی کیمپ اور 16 اگست کی صبح گیارہ بجے بلیدہ کڑکی میں آرمی کے زیر استعمال پی ٹی سی ایل کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ تیرہ اگست کی رات بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم کلیری میں آرمی کیمپ پر راکٹ لانچرز، گرنیڈ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ کرکے فورسز جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ جبکہ 16 اگست کی صبح گیارہ بجے کیچ کے علاقے بلیدہ کڑکی میں آرمی کے زیر استعمال پی ٹی سی ایل کے مواصلاتی ٹاور پر حملہ کر کے گرا دیا گیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کردیا، اس مواصلاتی نظام کے ذریعے پاکستانی آرمی بلیدہ، زامران اور کیچ کے مختلف علاقوں سے رابطہ کا نظام چلاتا تھا۔

مزید کہاکہ بی ایل ایف نہ صرف پاکستانی فورسز اور اس کے آلہ کاروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ اسکے زیر استعمال ٹریکنگ سسٹم کو بھی تباہ کررہی ہے کیونکہ انہی مواصلاتی نظام کا سہارا لیکر پاکستانی فورسز بلوچ سرمچاروں کو ٹریس کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔