کوئٹہ :چودہ اگست کی تقریب کے لئے منتخب مقام پر دھماکہ

320

نامعلوم افراد نے چودہ اگست کے تقریب کی مناسبت سے منتخب مقام کو بم حملے میں نشانہ بنایا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں حکام کی جانب سے چودہ اگست کے تقریبات کی مناسب سے منتخب گورنمنٹ گرلز کالج کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-

گورنمنٹ گرلز کالج سریاب مِل کے دروزے پر دستی بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری حکام کی جانب سے کل ہونے والے تقریب کیلئے تیاریاں جاری تھی۔

بم حملے کے بعد پاکستانی فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کررہی ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں-

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرکاری حکام کی جانب سے چودہ اگست کے تیاریوں کو ہرسال کے طرح اس سال بھی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے حملوں میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی-

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے ساتھ اس مقام پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔