ستائیس جولائی کو مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بننے والے تین افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 27 جولائی کومستونگ سے بلوچ راجی مچی کے قافلے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے تین نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
بازیاب ہونے والوں میں زبیر بلوچ ، انیس بلوچ اور زید بلوچ شامل ہیں جو آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ 28 جولائی کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک جلسہ بنام بلوچ راجی مچی کا منعقد ہونا ہے جس میں شرکت کے لیے بلوچستان بھر سے لوگ نکلے تھے تاہم انہیں فورسز نے گوادر میں داخل ہونے نہیں دیا۔
مستونگ کے مقام پر فورسز نے قافلے پر براہ راست فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد زخمی ہوئے اور جبکہ متعدد افراد کو پاکستانی فورسز اٹھا کر لئے گئے جن میں یہ تینوں آج بازیاب ہوئے ہیں۔