بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے شاہ آپ میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کی مرکزی کیمپ کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو راشن سمیت قبضے میں لے لیا۔
فوج کے راشن میں مرغیوں سمیت دیگر اشیاء خور و نوش شامل تھے جبکہ ڈرائیور کو مسلح افراد نے چھوڑ دیا ہے۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی فوج کیلئے راشن و دیگر سپلائی کو مذکورہ تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اس کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔