گوادر: بلوچ راجی مچی ، فورسز کی فائرنگ، جانی نقصانات کی اطلاعات

708

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ راجی مچی کے لئے بلوچستان بھر سے کئی قافلے روکاٹیں عبور کرکے گوادر پہنچ چکے ہیں، جبکہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے ۔

انٹرنیٹ کی بندش سے صورتحال واضح نہیں ہے ، تاہم قریبی علاقوں سے مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پدی زر میں ہزاروں لوگ جمع ہوچکے ہیں۔ وہاں کراچی سے نکالنے والا قافلے پر فائرنگ اور محاصرے کے بعد واپس کرنے کی اطلاع ہے۔

گوادر کے سید ظہور شاہ ہاشمی چوک میں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور متعدد زخمی کئے ہیں۔ انڈس اسپتال ذرائع کے مطابق ساتھ زخمی اور ایک لاش اسپتال لایا گیا ہے ۔