ریاست ایک پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے پرتشدد کاروائیوں پر اتر آئی ہے ۔ سمی دین بلوچ

327

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکیریڑی سمی دین نے کہا ہے کہ ہیومن راٹس کمیشن پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کو کراچی میں پولیس نے پانچ کھنٹے تک بے جا حراست میں رکھ کر مختلف الزامات اور غیر متعلقہ سوالات پوچھے جس میں گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 28 جولائی کو ہونے والی
‏بلوچ راجی مچی کے بارے میں پوچھ کرکے تنگ کرنے اور بلوچ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کیسز سے دور رہنے کو کہا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کی کاروائیوں سے واضح ہے کہ ریاست ایک پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے پرتشدد کاروائیوں پر اتر آئی ہے ‏اسد اقبال بٹ کو زیر حراست رکھنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔