بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ، دو بازیاب

172

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جبکہ آواران سے دو افراد بازیاب ہوگئے ہیں-

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صہیب لانگو ولد محمد دین لانگو، وقاص ولد محمد بخش نثار احمد اور امجد بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے صہیب لانگو کو کلی اسماعیل سے جبکہ وقاص کو کل ہدہ منو جان روڑ سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 21 جولائی کو اتوار کے روز امجد بلوچ نامی نوجوان کو بھی پاکستانی فورسز نے پی ٹی سی ایل کالونی جی پی و چوک کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے- جبکہ بائیس جولائی کو پاکستانی فورس نے کوئٹہ سے نثار احمد نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع آواران پیراندر لوپ سے ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے دو نوجوان دیدگ ولد موسیٰ اور اختر ولد صاحبداد گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

دیدگ ولد موسیٰ کو پاکستانی فورسز نے 7 نومبر 2023 کو اغوا کر کے لاپتہ کیا گیا تھا اور اختر ولد صاحب داد کو 29 نومبر 2023 کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کر دیا گیا تھا جو کل بازیاب ہوگئے ہیں-