مستونگ اور پشین سے دو افراد کی لاشیں برآمد

158

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور پشین سے دو افراد کی لاش برآمد ہوئے ہیں۔

مستونگ میں لاش پڑنگ آباد کے جنگل کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش دس سے پندرہ روز پرانی ہے جبکہ پولیس نے لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مقتول کی جیب سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جس پر نام محمد قام ولد محمد گل سکنہ پڑنگ آباد درج ہے۔

دوسری جانب پشین کے علاقے ڈوری سلیمان خیل میں ایک شخص کی گولیوں سے چلھنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ملا عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا۔