عمان میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کر لی

273

عمان کے دارالحکومت مسقط کے قریب امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم (داعش) نے قبول کر لی ہے۔

پیر کی شب عمان کے حکام کے مطابق دارالحکومت مسقط کے قریب ایک امام بارگاہ پر ہونے والے حملے اور سکیورٹی آپریشن میں کل نو افراد کی ہلاکت ہوئی۔

شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری ایک بیان میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دولت اسلامیہ کے تین خودکش بمباروں نے گذشتہ رات عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں اہل تشیع کی مجلس پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عاشورہ کی مجلس کے لیے جمع تھے۔‘