رواں مہینے کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
آج کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ (این-25) سونا خان کے قریب بلاک کر دی گئی ہے۔ جس کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطارین لگ گئی ہیں ۔ دوسری جانب ریڈ زون کے احاطے میں لواحقین اور بی وائی سی کا دھرنا جاری ہے ۔
خیال رہے گذشتہ روز لاپتہ ظہیر احمد کیلئے نکالی گئی ریلی کو دو مقامات پر پولیس کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران مظاہرین پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج سمیت آنسو گیس شیلنگ کی جس کے بعض کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جبکہ دوران تشدد خواتین کی چادریں کھینچی گئی