کوئٹہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی، منگچر میں شاہراہ پر دھرنا

246

کوئٹہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاپتہ افراد کے لواحقین نے قلات کے تحصیل منگچر میں مرکزی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دے دیا۔

کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر بلوچستان کے مختلف علاقوں کی طرح منگچر میں بھی جوہان کراس بازار کے قریب باب ایریا میں خواتین مظاہرین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

احتجاج کے باعث شاہراہ پر دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی پر پُرامن مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت عمل ہے جس پر پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہیں ہم تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔